شرعی سوالات

سوال:ناپاک تیل کو پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے؟

سوال:ناپاک تیل کو پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے؟

جواب:اس کو پاک کرنے کے درج ذیل طریقے ہیں:

(1) ناپاک تیل کی جتنی مقدار ہے اتنا ہی پانی اس میں ڈال کر خوب ہلائیں، پھر اوپر سے تیل نکال لیں اور پانی پھینک دیں، یوہیں تین بار کریں۔

(2)یا اس برتن میں نیچے سوراخ کر دیں کہ پانی بہہ جائے اور تیل رہ جائے،یوں بھی تین مرتبہ میں پاک ہو جائے گا ۔

(3)یا یوں کریں کہ اتنا ہی پانی ڈال کر اس تیل کو پکائیں یہاں تک کہ پانی جل جائے اور تیل رہ جائے ایسا ہی تین دفعہ میں پاک ہو جائے گا۔

(4)اور یوں بھی کہ پاک تیل یا پانی دوسرے برتن میں رکھ کر اس ناپاک اور اس پاک دونوں کی دھارملا کر اوپر سے گرائیں مگرا س میں یہ ضرور خیال رکھیں کہ ناپاک کی دھار اس کی دھار سے کسی وقت جدا نہ ہو، نہ اس برتن میں کوئی قطرہ ناپاک کا پہلے سے پہنچا ہو نہ بعد کوورنہ پھر ناپاک ہو جائے گا۔

(5) اور ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ پرنالے کے نیچے کوئی برتن رکھیں اور چھت پر سے پاک تیل یا پانی کے ساتھ اس طرح ملا کر بہائیں کہ پرنالے سے دونوں دھاریں ایک ہو کر گریں سب پاک ہو جائے گا۔

بہتی ہوئی عام چیزیں، گھی وغیرہ کے پاک کرنے کے بھی یہی طریقے ہیں اور اگر گھی جما ہو،اسے پگھلا کر انھیں طریقوں میں سے کسی طریقہ پر پاک کریں۔ (فتاوی رضویہ،ج4،ص378تا380)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button