شرعی سوالات

سوال:جب اذان ہو تو کیا کرنا چاہیے؟

سوال:جب اذان ہو تو کیا کرنا چاہیے؟

جواب:جب اَذان ہو، تو اتنی دیر کے لیے سلام کلام اور جواب سلام، تمام اشغال موقوف کر دے، یہاں تک کہ قرآن مجید کی تلاوت میں اَذان کی آواز آئے، تو تلاوت موقوف کر دے اور اَذان کو غور سے سُنے اور جواب دے۔ یوہیں اِقامت میں۔ جو اَذان کے وقت باتوں میں مشغول رہے، اس پر معاذ اﷲخاتمہ برا ہونے کا خوف ہے۔ راستہ چل رہا تھا کہ اَذان کی آواز آئی تو اتنی دیر کھڑا ہو جائے سُنے اور جواب دے۔ (الفتاوی الھندیۃ، کتاب الصلاۃ، الباب الثانی فی الأذان، الفصل الثانی، ج1، ص57)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button