شرعی سوالات

سوال:اقتداکی ایک شرط یہ ہے کہ’’دونوں کی نماز ایک ہو یا امام کی نماز، نمازِ مقتدی کو متضمن ہو‘‘اس سے کیا مراد ہے؟

سوال:اقتداکی ایک شرط یہ ہے کہ’’دونوں کی نماز ایک ہو یا امام کی نماز، نمازِ مقتدی کو متضمن ہو‘‘اس سے کیا مراد ہے؟

جواب:دونوں کی نماز ایک ہونے کی مثال یہ کہ دونوں آج کی ظہر کے فرض پڑھ رہے ہیں،لہذا اگر فرض مختلف ہوئے کہ امام کی ظہر اور مقتدی کی عصر ہے یا امام کی آج کی ظہر اور مقتدی کی گزشتہ کل کی ظہر ہے تونماز نہ ہوگی۔اور امام کی نماز متضمن ہونے سے مرادیہ ہے کہ امام کی نماز اعلی ہو ،لہذا امام کی فرض اور مقتدی کی نفل ہے تو نماز ہوجائے گی اور امام کی نفل اور مقتدی کی فرض ہے تو نماز نہ ہوگی۔(الدرالمختارو ردالمحتار، کتاب الصلاۃ، باب الإمامۃ، مطلب الواجب کفایۃإلخ، ج2، ص391)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button