Roman Urdu Articles

Jahannamiyon ki shaklein kaisi hongi aur un ke jism ke azaa kaise honge?

Islamic Media Visit krne ka Shakira! Aj kal ye Question bht zyada pocha ja rha he k “Jahannamiyon ki shaklein kaisi hongi aur un ke jism ke azaa kaise honge?” Is Question ki ahmiyat ko dekhte hoe is ka Short Answer Urdu zuban me bayan kr dia he tak parhne me Aasani ho. Is Question Jahannamiyon ki shaklein kaisi hongi aur un ke jism ke azaa kaise honge? ya Answer ki bahtari ke mutaliq ksi bhi mashyare ke lie ap neche apna tabsra kr sakte han. 

Sawal: Jahannamiyon ki shaklein kaisi hongi aur un ke jism ke azaa kaise honge?

سوال:جہنمیوں کی شکلیں کیسی ہوں گی اور ان کے جسم کے اعضاء کیسے ہوںگے؟

جواب:جہنمیوں کی شکلیں ایسی بری ہوں گی کہ اگر دنیا میں کوئی جہنمی اُسی صورت پر لایا جائے تو تمام لوگ اس کی بدصورتی اور بدبُو کی وجہ سے مر جائیں۔(الترغیب والترھیب، کتاب صفۃ الجنۃ والنار، فصل فی عظم أھل النارإلخ، ج4، ص263)

اور جسم ان کا ایسا بڑا کر دیا جائے گا کہ ایک شانہ سے دوسرے تک تیز سوار کے لیے تین دن کی راہ ہے۔ (صحیح البخاری، کتاب الرقاق، باب صفۃ الجنۃ والنار،ج4،ص260)

ایک ایک داڑھ اُحد کے پہاڑ برابر ہوگی، کھال کی موٹائی بیالیس ذراع کی ہوگی، زبان ایک کوس دو کوس تک منہ سے باہر گھسٹتی ہوگی کہ لوگ اس کو روندیں گے ، بیٹھنے کی جگہ اتنی ہوگی جیسے مکہ سے مدینہ تک اور وہ جہنم میں منہ سکوڑے ہوں گے کہ اوپر کا ہونٹ سمٹ کر بیچ سر کو پہنچ جائے گا اور نیچے کا لٹک کر ناف کو آلگے گا۔ (المسندللإمام أحمد بن حنبل، الحدیث8418، ج3، ص231٭سنن الترمذی، کتاب صفۃ جھنم، باب ما جاء فی عظم أھل النار،ج4، ص260.261.264)

ان مضامین سے یہ معلو م ہوتا ہے کہ کفّار کی شکل جہنم میں انسانی شکل نہ ہوگی کہ یہ شکل اَحسنِ تقویم ہے ۔ (پ30،سورۃ التین،آیت4)

اور یہ اﷲعزوجل کو محبوب ہے، کہ اُس کے محبوب کی شکل سے مشابہ ہے، بلکہ جہنمیوں کا وہ حُلیہ ہے جو اوپر مذکور ہوا۔ (دقائق الأخبار،ص3٭معارج النبوۃ،رکن دوم،ص41)

غلطی کی اصلاح:

اوپر موجود مسئلہ کی ہیڈنگ یا حوالہ میں کسی قسم کی کوئی غلطی نظر آئے تو کمینٹ سیکشن  (تبصرہ)میں ضرور بتائیں۔ ان شاء اللہ اسے جلد از جلد ٹھیک کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

مزید مسائل کی تلاش:

اگر آپ اس کے علاوہ کسی اور مسئلے کی تلاش میں ہیں تو بھی پریشان نہ ہوں الحمد للہ ہماری ویب سائٹ میں اس کے علاوہ بھی سینکڑوں شرعی مسائل اور اسلامک آرٹیکلزموجود ہیں۔ اوپر دئیے گئے  سرچ بٹن پر کلک کریں اور اپنا مطلوبہ مسئلہ لکھ کر تلاش کریں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button