بہار شریعت

مخنثین کی میراث کے متعلق مسائل

مخنثین کی میراث کے متعلق مسائل

اگرچہ اس کا موقع شاذونا در ہی آتا ہے تاہم اگر آجائے تو حکم شرع معلوم ہونا ضروری ہے اس لئے ہم کتاب کی تکمیل کے لئے اس باب کو شامل کرنا ضروری سمجھتے ہیں ۔

مسئلہ ۱: مخنث وہ شخص ہے جس میں مرد اور عورت دونوں کے اعضاء ہوں یا دونوں میں سے کوئی عضو نہ ہو۔ اگر دونوں عضو ہوں تو یہ دیکھا جائے گا کہ وہ پیشاب کون سے عضو سے کرتا ہے اگر مردانہ عضو سے پیشاب کرتا ہے تو مرد کا حکم ہے اور اگر زنانہ عضو سے پیشاب کرتا ہے تو عورت کا حکم ہے اور اگر دونوں سے پیشاب کرتا ہے تو یہ دیکھا جائے گا پہلے پیشاب کون سے عضو سے کرتا ہے ۔ جس سے پہلے پیشاب کرے گا اس کا حکم ہو گا اور اگر دونوں عضو سے ایک ساتھ پیشاب کرتا ہے تو اس کو خنثی مشکل کہتے ہیں ۔ یعنی اس کے مرد و عورت ہونے کا کچھ پتہ نہیں چلتا اسی کے احکام یہاں بیان کئے جاتے ہیں اور یہ حکم اس وقت ہے جبکہ وہ بچہ ہے اور اگر بلوغ کی عمر کو پہنچ گیا اور اس کو داڑھی نکل آئی یا مردوں کی طرح احتلام ہو یا جماع کرنے کے لائق ہوجائے تو اسے مرد مانا جائے گا اور اگر اس کے پستان ظاہر ہوئے یا ماہواری آئی تو عورت مانا جائے گا اور اگر دونوں قسم کی علامتیں نہ پائی گئیں یا دونوں قسم کی علامتیں پائی گئیں جب بھی خنثی مشکل کہلائے گا۔ (درمختار و شامی ج ۵ ص ۶۳۶ ،بزازیہ ،عالمگیری ج ۶ ص ۴۷۶ ، عالمگیری ج ۶ ص ۴۳۷)

مسئلہ ۲: خنثی مشکل کا حکم یہ ہے کہ اس کو مذکر و مؤنث مان کر جس صورت میں کم ملتا ہے وہ دیا جائے گا اور اگر ایک صورت میں اسے حصہ ملتا ہے اور ایک صورت میں نہیں ملتا تو نہ ملنے والی صورت اختیار کی جائے گی۔ (درمختار و شامی ج ۵ ص ۶۳۸)

تشریح : اگر خنثی کو لڑکا مانتے ہیں تو اسے ۵ حصوں میں سے دو حصے ملتے ہیں اور اگر اسے لڑکی مانتے ہیں توچار حصوں میں سے ایک حصہ ملتا ہے اور ظاہر ہے کہ ۲/۵ ۱ /۴ سے زیادہ ہے لہذا اس کو مؤنث والا حصہ یعنی ۱/۴دیا جائے گا۔

تشریح : اگر خنثی کو باپ کی طرف سے بھائی قرار دیا جائے تو وہ عصبہ بنے گا اور اس کے لئے کچھ نہ بچے گا اس لئے کہ نصف شوہر کا اور نصف حقیقی بہن کا فرض حصہ ہے اور عصبہ کو اس وقت ملتا ہے جب ذوی الفروض سے کچھ بچے اور جب خنثی کو باپ کی طرف سے بہن فرض کیا گیا تو وہ ذوی الفروض میں سے ہے اور ۶ سے مسئلہ بنانے کے بعد نصف یعنی ۳ شوہر کو ملے اور نصف حقیقی بہن کو اور خنثی کوچھٹا حصہ یعنی ایک ، بہنوں کا دو تہائی حصہ پوراکرنے کے لئے اور مسئلہ عول ہو کر ۷ سے ہو گیا لہذا خنثی کومذکر مان کو محروم رکھا جائے گا۔ (شریفیہ ص ۱۲۶ ،عالمگیری ج ۶ ص ۴۳۷)

یہ مسائل کتاب بہار شریعت سے ماخوذ ہیں۔ مزید تفصیل کے لئے اصل کتاب کی طرف رجوع کریں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button