ARTICLES

عورت کااپنے سوتیلے دامادکے ہمراہ سفر حج یاعمرہ پرجاناکیسا؟

الاستفتاء : کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان متین اس مسئلہ میں کہ عورت کواپنی سوتیلی بیٹی کے شوہرکے ہمراہ کراچی سے سفرحج یاعمرہ پرجانا جائز ہے یانہیں ؟

جواب

باسمہ تعالی وتقدس الجواب : صورت مسؤلہ میں عورت کااپنے سوتیلے داماد کے ہمراہ سفرکوجاناہرگزجائزنہیں ،کیونکہ سوتیلادامادمحرم نہیں ہے ۔ اورمحرم سے مراد ہروہ مرد ہے جس سے ہمیشہ کے لیے ا س عورت کا نکاح حرام ہو، خواہ نسب کی وجہ سے ، یا دودھ کے رشتہ سے نکاح کی حرمت ہو، یا سسرالی رشتہ سے حرمت ائی ہو۔ چنانچہ امام شمس الدین یوسف بن عمر کادوری حنفی متوفی٨٣٢ھ لکھتے ہیں : وتفسیر المحرم : کل من لا یجوز مناکحتھا علی التابید ، اما بالرحم ، او بالرضاع ، او بالصھریۃ۔( ) یعنی،محرم سے مرادہروہ مردہے جس سے ہمیشہ کے لئے عورت کانکاح حرام ہو،خواہ نسب کے سبب،یارضاعت کے سبب،یاسسرالی رشتے کے سبب۔ اورصدرالشریعہ محمد امجد علی اعظمی حنفی لکھتے ہیں : محرم سے مراد وہ مرد ہے جس سے ہمیشہ کے لیے ا س عورت کا نکاح حرام ہے ، خواہ نسب کی وجہ سے نکاح حرام ہو، جیسے باپ، بیٹا، بھائی وغیرہ یا دودھ کے رشتہ سے نکاح کی حرمت ہو، جیسے رضا عی بھائی،باپ، بیٹا وغیرہ یا سسرالی رشتہ سے حرمت ائی، جیسے خسر(یعنی،سسر)، شوہر کا بیٹا وغیرہ۔( ) اورزوجہ کی سوتیلی ماں چونکہ محرمات سے نہیں ،لہذاسوتیلی ساس سے نکاح حلال ہے کہ سوتیلی ماں حقیقت میں ماں نہیں ۔ چنانچہ قران کریم میں ہے : و احل لکم ما وراء ذٰلکم( ) ترجمہ : اوران(محرمات)کے سواجورہیں وہ تمہیں حلال ہیں ۔ (کنزالایمان) اورایک مقام پرہے : ان امہٰتہم الا الٰئی ولدنہم( ) ترجمہ،ان کی مائیں تو وہی ہیں جن سے وہ پیدا ہیں (کنزالایمان) اورامام احمدرضاخان حنفی لکھتے ہیں : زوجہ کی سوتیلی ماں سے نکاح جائز ہے کہ سوتیلی ماں ماں نہیں ہوتی۔قال اﷲ تعالی ان امہٰتہم الا الٰئی ولدنہم ، وقال تعالی و احل لکم ما وراء ذٰلکم (یعنی)اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ان کی مائیں صرف وہی ہیں جنھوں نے ان کو جنم دیا ہے ۔اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا : انکے ماسوا تمھارے لیے حلال قرار دی گئی ہیں ۔( ) اورجب اس سے نکاح جائز ہے تومعلوم ہواکہ عورت کے لئے سوتیلی بیٹی کاشوہر محرم نہیں کیونکہ محرم سے نکاح روا(یعنی جائز)نہیں جیساکہ گزرا،اورجب سوتیلادامادمحرم نہیں ، تو اس کے ساتھ سفرحج یاعمرہ پرجانا بلا محرم ہی جاناہوا،لہذاعورت کااپنے سوتیلے دامادکے ہمراہ سفریقینا ناجائز ہے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم یوم الجمعۃ،٢٠محرم١٤٤1ھ۔١٩سبتمبر٢٠١٩م

حوالہ جات

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

یہ بھی پڑھیں:
Close
Back to top button