بہار شریعت

جِن کا بیان

بہار شریعت جلد اول کے باب جِن کا بیان کا تفصیلی مطالعہ

 جن کا بیان

عقیدہ  ۱  :  یہ ٓاگ سے پیدا کئے گئے ہیں ان میں بھی بعض کو یہ طاقت دی گئی ہیں کو جو شکل چاہیں بن جائیں ان کی عمریں بہت طویل ہوتی ہیں ان کے شریروں کو شیطانکہتے ہیں یہ سب انسان کی طرح ذی عقل اور ارواح و اجسام والے ہیں ان میں توالدوتناسل ہوتا ہے کھاتے پیتے جیتے مرتے ہیں ۔ (قرآن کریم و حدیث و الاربعین ص ۳۳۷)۔

عقیدہ  ۲  : ان میں مسلمان بھی ہیں کافر بھیمگر ان کے کفار انسان کی بہ نسبت بہت زیادہ ہیں اور ان میں کے مسلمان نیک بھی ہیں اور فاسق بھی سنی بھی ہیں بد مذہب بھی اور ان میں فاسقوں کی تعداد بہ نسبت انسان کے زائد ہے ۔ (قرآن و حدیث)۔

متعلقہ مضامین

عقیدہ  ۳  : ان کے وجود کا انکا ر یا بدی کی قوت کا نا م  یا شیطان رکھنا کُفر ہے۔

ماخوذ از:
بہار شریعت، جلد1مزید تفصیل کے لئے اصل کتاب کی طرف رجوع کریں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button