ARTICLES

احرام سے نکلتے وقت خود اپنی تقصیر کرنا کیسا؟

الاستفتاء : ۔کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ عورت عمرہ کی سعی کے بعد خود اپنی تقصیر کرسکتی ہے ؟

جواب

باسمہ تعالیٰ وتقدس الجواب : ۔صورت مسؤلہ میں ایسا کرنا جائزہے اورجو ایسا کرے تو اس پر کچھ لازم بھی نہیں ۔ چنانچہ علامہ رحمت اللہ سندھی حنفی متوفی993 ھ لکھتے ہیں : واذا حلق راسہ۔۔۔ عند جواز التحلل لم یلزمہ شیئ۔(150) یعنی،جب محرم نے احرام سے باہر نکلتے وقت اپنے سر کو حلق کیاتو اسے کچھ لازم نہ گا۔ اور مفتی وقار الدین قادری متوفی1413ھ/1993م لکھتے ہیں : حج اور عمرے میں جب حلق یا قصر کروانے کا وقت اجائے توخود حاجی اپنا سر مونڈ سکتا ہے اسی طرح دو’’محرم‘‘بھی ارکان ادا کرنے کے بعد ایک دوسرے کا سر مونڈ سکتے ہیں ۔(151) واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب یوم الخمیس،13 ربیع الاخر1440ھ۔ 20 دسمبر2018 م FU-67

حوالہ جات

(150) بہار شریعت،حج کا بیان،جرم اور ان کے کفارے کابیان،مسئلہ1،1/1162

(150) لباب المناسک ، باب مناسک منی ، فصل فی الحلق والتقصیر،ص154

(151) وقار الفتاوی ،کتاب المناسک،مسائل حج و عمرہ کا بیان2/453

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button