Islamic Media Visit krne ka Shakira! Aj kal ye Question bht zyada pocha ja rha he k "Taqdeer ki kitni aqsam hain?” Is Question ki ahmiyat ko dekhte hoe is ka Short Answer Urdu zuban me bayan kr dia he tak parhne me Aasani ho. Is Question Taqdeer ki kitni aqsam hain? ya Answer ki bahtari ke mutaliq ksi bhi mashyare ke lie ap neche apna tabsra kr sakte han.
Sawal: Taqdeer ki kitni aqsam hain?
سوال:تقدیر کی کتنی اقسام ہیں؟
جواب:تقدیر کی تین اقسام ہیں:
(1)مُبرَمِ حقیقی، کہ علمِ الٰہی میں کسی شے پر معلّق نہیں۔ اس کی تبدیل نا ممکن ہے، اکابر محبوبانِ خدا اگر اتفاقاً اس بارے میں کچھ عرض کرتے ہیں تو اُنھیں اس خیال سے واپس فرما دیا جاتا ہے۔
(2) معلّقِ محض، کہ ملائکہ کے صحیفوں میں کسی شے پر اُس کا معلّق ہونا ظاہر فرما دیا گیا ہے۔ اس تک اکثر اولیا کی رسائی ہوتی ہے، اُن کی دُعا سے ٹل جاتی ہے
(3) معلّق شبیہ بہ مُبرَم، کہ صُحف ِملائکہ میں اُس کی تعلیق مذکور نہیں اور علمِ الٰہی میں تعلیق ہے۔ اسے صُحف ِملائکہ کے اعتبا ر سے مُبرَم بھی کہہ سکتے ہیں، اُس تک خواص اکابر کی رسائی ہوتی ہے۔ حضور سیّدنا غوثِ اعظم رضی اﷲتعالیٰ عنہ اسی کو فرماتے ہیں:میں قضائے مُبرَم کو رد کر دیتا ہوں۔
(مکتوبات إمام ربانی، فارسی، مکتوب نمبر17 ، ج1، ص123,124)
غلطی کی اصلاح:
اوپر موجود مسئلہ کی ہیڈنگ یا حوالہ میں کسی قسم کی کوئی غلطی نظر آئے تو کمینٹ سیکشن (تبصرہ)میں ضرور بتائیں۔ ان شاء اللہ اسے جلد از جلد ٹھیک کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
مزید مسائل کی تلاش:
اگر آپ اس کے علاوہ کسی اور مسئلے کی تلاش میں ہیں تو بھی پریشان نہ ہوں الحمد للہ ہماری ویب سائٹ میں اس کے علاوہ بھی سینکڑوں شرعی مسائل اور اسلامک آرٹیکلزموجود ہیں۔ اوپر دئیے گئے سرچ بٹن پر کلک کریں اور اپنا مطلوبہ مسئلہ لکھ کر تلاش کریں۔