ARTICLES

بحالت احرام ہینڈفری استعمال کرنے کاحکم

الاستفتاء : کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ احرام میں کانوں میں ہینڈفری لگاسکتے ہیں ؟ (سائل : c/oمولاناخرم نوری،فاضل ومدرس جامعۃ النور،کراچی)

جواب

متعلقہ مضامین

باسمہ تعالیٰ وتقدس الجواب : صورت مسؤلہ میں بحالت احرام ہینڈفری کااستعمال جائزہے اس میں کوئی حرج نہیں ہے اگرچہ اس کے ذریعے کانوں یااس کے سوراخوں کابعض حصہ چھپ جاتاہے کیونکہ محرم کیلئے اپنے مکمل کانوں کوچھپانابھی مباح ہے اورجب یہ جائزہے توپھراس کے کچھ حصے کوچھپانابدرجہ اولیٰ درست ہے ۔چنانچہ علامہ رحمت اللہ سندھی حنفی متوفی993ھ لکھتے ہیں : ولہ ان یغطی اذنیہ۔( ) یعنی،محرم کیلئے جائزہے کہ وہ اپنے کانوں کوچھپائے ۔ اورشیخ الاسلام مخدوم محمدہاشم ٹھٹوی حنفی متوفی1174ھ لکھتے ہیں : مباح ست پوشیدن ہر دو گوش زیر انکہ نیستند انہا از وجہ ونہ از راس۔( ) یعنی،احرام کی حالت میں کانوں کوچھپانامباح ہے کیونکہ یہ سر یاچہرے کاحصہ نہیں ہیں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب یوم الثلاثاء،14/ذو
القعدۃ،1443ھ۔14/جون،2022م

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button