Islamic Media Visit krne ka Shakira! Aj kal ye Question bht zyada pocha ja rha he k "Swal: Ghusl karna kab mustahabb hai?” Is Question ki ahmiyat ko dekhte hoe is ka Short Answer Urdu zuban me bayan kr dia he tak parhne me Aasani ho. Is Question Swal: Ghusl karna kab mustahabb hai? ya Answer ki bahtari ke mutaliq ksi bhi mashyare ke lie ap neche apna tabsra kr sakte han.
Sawal: Swal: Ghusl karna kab mustahabb hai?
سوال:غسل کرنا کب مستحب ہے؟
جواب: درج ذیل صورتوں میں غسل مستحب ہے:
(1)وقوفِ عرفات کے لیے (2) وقوفِ مزدلفہ کے لیے (3) حاضریٔ حرم کے لیے (4)حاضریٔ سرکا رِ اعظم کے لیے (5) طواف کے لیے(6)دُخولِ منیٰ کے لیے (7)جَمروں پر کنکریاں مارنے کے لیے تینوں دن (8) شبِ برات میں (9) شبِ قدر میں (10) عَرفہ کی رات میں (11) مجلسِ میلاد شریف اور دِیگر مجالسِ خیر کی حاضری کے لیے (12) مردہ نہلانے کے بعد(13) مجنون کو جنون جانے کے بعد (14) غشی سے افاقہ کے بعد (15) نشہ جاتے رہنے کے بعد (16) گناہ سے توبہ کرنے کے لیے (17) نیا کپڑا پہننے کے لیے (18) سفر سے آنے والے کے لیے(19) استحاضہ کا خون بند ہونے کے بعد(20) نماز کسوف و خسوف و اِسْتِسقاء کے لیے(21) خوف و تاریکی اور سَخْت آندھی کے لیے (22) بدن پر نَجاست لگی اور یہ معلوم نہ ہوا کہ کس جگہ ہے۔ (تنویر الابصار ودرمختار،ج1،ص169)
غلطی کی اصلاح:
اوپر موجود مسئلہ کی ہیڈنگ یا حوالہ میں کسی قسم کی کوئی غلطی نظر آئے تو کمینٹ سیکشن (تبصرہ)میں ضرور بتائیں۔ ان شاء اللہ اسے جلد از جلد ٹھیک کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
مزید مسائل کی تلاش:
اگر آپ اس کے علاوہ کسی اور مسئلے کی تلاش میں ہیں تو بھی پریشان نہ ہوں الحمد للہ ہماری ویب سائٹ میں اس کے علاوہ بھی سینکڑوں شرعی مسائل اور اسلامک آرٹیکلزموجود ہیں۔ اوپر دئیے گئے سرچ بٹن پر کلک کریں اور اپنا مطلوبہ مسئلہ لکھ کر تلاش کریں۔