Islamic Media Visit krne ka Shakira! Aj kal ye Question bht zyada pocha ja rha he k "Sab se pehle nabi kaun hain?” Is Question ki ahmiyat ko dekhte hoe is ka Short Answer Urdu zuban me bayan kr dia he tak parhne me Aasani ho. Is Question Sab se pehle nabi kaun hain? ya Answer ki bahtari ke mutaliq ksi bhi mashyare ke lie ap neche apna tabsra kr sakte han.
Sawal: Sab se pehle nabi kaun hain?
سوال: سب سے پہلے نبی کون ہیں؟
جواب:دنیا میں تشریف لانے کے اعتبار سے سب میں پہلے نبی حضرت آدمعلیہ السلام ہیں۔
(المسندللإمام أحمد بن حنبل، الحدیث21602، ج8، ص130)
نوٹ:’’دنیا میں تشریف لانے ‘‘کی قید اس لیے لگائی کہ مطلق نبوت ملنے کی بات کی جائے تو ہمارے آقا و مولیٰ محمد مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اس وقت بھی مقام نبوت پر فائز تھے جب آدم علیہ السلام پیدا بھی نہیں ہوئے تھے،چنانچہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے،فرماتے ہیں:((قَالُوا یَا رَسُولَ اللہِ مَتَی وَجَبَتْ لَکَ النُّبُوَّۃُ؟ قَالَ:وَآدَمُ بَیْنَ الرُّوحِ وَالجَسَدِ))ترجمہ:صحابہ کرام علیہم الرضوان نے حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے پوچھا: یارسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم !آپ کو نبوت کب ملی؟فرمایا:جبکہ آدمعلیہ السلام ابھی روح اور جسم کے درمیان تھے۔ (جامع ترمذی،باب فی فضل النبی صلی اللہ علیہ وسلم،ج6،ص9،دارالغرب الاسلامی، بیروت)
ہاں بعثت کے اعتبار سے ہمارے آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سب سے آخری نبی ہیں۔
غلطی کی اصلاح:
اوپر موجود مسئلہ کی ہیڈنگ یا حوالہ میں کسی قسم کی کوئی غلطی نظر آئے تو کمینٹ سیکشن (تبصرہ)میں ضرور بتائیں۔ ان شاء اللہ اسے جلد از جلد ٹھیک کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
مزید مسائل کی تلاش:
اگر آپ اس کے علاوہ کسی اور مسئلے کی تلاش میں ہیں تو بھی پریشان نہ ہوں الحمد للہ ہماری ویب سائٹ میں اس کے علاوہ بھی سینکڑوں شرعی مسائل اور اسلامک آرٹیکلزموجود ہیں۔ اوپر دئیے گئے سرچ بٹن پر کلک کریں اور اپنا مطلوبہ مسئلہ لکھ کر تلاش کریں۔