Roman Urdu Articles

Roz-e-Eid ke mustahabbat kya hain?

Islamic Media Visit krne ka Shakira! Aj kal ye Question bht zyada pocha ja rha he k "Roz-e-Eid ke mustahabbat kya hain?” Is Question ki ahmiyat ko dekhte hoe is ka Short Answer Urdu zuban me bayan kr dia he tak parhne me Aasani ho. Is Question Roz-e-Eid ke mustahabbat kya hain? ya Answer ki bahtari ke mutaliq ksi bhi mashyare ke lie ap neche apna tabsra kr sakte han. 

Sawal: Roz-e-Eid ke mustahabbat kya hain?

سوال:روزِ عید کے مستحبات کیا ہیں؟

جواب:عیدکے دن یہ امور مستحب ہیں:(1)حجامت بنوانا(2)ناخن ترشوانا (3)غسل کرنا (4)مسواک کرنا(5)اچھے کپڑے پہننا، نیا ہو تو نیا ورنہ دُھلا(6)خوشبو لگانا(7)صبح کی نماز مسجد محلّہ میں پڑھنا(8)عیدگاہ جلد چلا جانا(9)نماز سے پہلے صدقہ فطر ادا کرنا (10)عیدگاہ کو پیدل جانا (11)دوسرے راستہ سے واپس آنا (12) نماز عید الفطر کو جانے سے پیشتر چند کھجوریں کھا لینا۔ تین، پانچ، سات یا کم و بیش مگر طاق ہوں، کھجوریں نہ ہوں تو کوئی میٹھی چیز کھا لے، نماز سے پہلے کچھ نہ کھایا تو گنہگار نہ ہوا مگر عشا تک نہ کھایا تو عتاب کیا جائے گا۔(13)خوشی ظاہر کرنا(14)کثرت سے صدقہ دینا (15)عیدگاہ کو اطمینان و وقار اور نیچی نگاہ کیے جانا (16)آپس میں مبارک دینا مستحب ہے اور راستہ میں بلند آواز سے تکبیر نہ کہے۔ (فتاوی ہندیہ،کتاب الصلاۃ، الباب السادس عشر فی صلاۃ الجمعۃ، ج1، ص150٭ درمختار وردالمحتار،کتاب الصلاۃ، باب العیدین، ج3، ص54تا56)

عیداضحی تمام احکام میں عیدالفطر کی طرح ہے صرف بعض باتوں میں فرق ہے، اس میں مستحب یہ ہے کہ نماز سے پہلے کچھ نہ کھائے اگرچہ قربانی نہ کرے اور کھا لیا تو کراہت نہیں اور راستہ میں بلند آواز سے تکبیر کہتا جائے ۔(الفتاوی الھندیۃ، کتاب الصلاۃ، الباب السابع عشر فی صلاۃ العیدین، ج1، ص152)

قربانی کرنی ہو تو مستحب یہ ہے کہ پہلی سے دسویں ذی الحجہ تک نہ حجامت بنوائے، نہ ناخن ترشوائے۔ (ردالمحتار، کتاب الصلاۃ، باب العیدین مطلب فی إزالۃ الشعرإلخ، ج3، ص77)

غلطی کی اصلاح:

اوپر موجود مسئلہ کی ہیڈنگ یا حوالہ میں کسی قسم کی کوئی غلطی نظر آئے تو کمینٹ سیکشن  (تبصرہ)میں ضرور بتائیں۔ ان شاء اللہ اسے جلد از جلد ٹھیک کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

مزید مسائل کی تلاش:

اگر آپ اس کے علاوہ کسی اور مسئلے کی تلاش میں ہیں تو بھی پریشان نہ ہوں الحمد للہ ہماری ویب سائٹ میں اس کے علاوہ بھی سینکڑوں شرعی مسائل اور اسلامک آرٹیکلزموجود ہیں۔ اوپر دئیے گئے  سرچ بٹن پر کلک کریں اور اپنا مطلوبہ مسئلہ لکھ کر تلاش کریں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button