شرعی سوالات

 کیا فرماتے ہیں علماےدین و مفتیان شرع متین اس بارےمیں کہ عورت کا لوہے کی چوڑی پہن کر نماز پڑھنا کیساہے؟

بسم ﷲ الرحمٰن الرحیم
الجواب بعون الوہاب اللہم ہدایۃالحق والصواب

لوہے کی چوڑی پہن کر عورت کا نماز پڑھنا جائز ہے ۔کیونکہ علما نے عموم بلوی کی وجہ سے اسے پہننا جائز قرار دیا ہے اور جس چیز کو پہننا عمومی حالت میں جائز ہے اس کو پہن کر نماز پڑھنا بھی جائز ہے۔

علامہ ابن عابدین فرماتے ہیں:”والتعامل حجۃ یترک بہ القیاس ویخص بہ الاثر” ترجمہ:اور تعامل ایسی حجت ہے جس کی وجہ سے قیاس کو چھوڑ دیا جاتا ہے اور روایت میں تخصیص کر دی جاتی ہے۔

                                     (شرح عقود رسم المفتی،صفحہ 47،مکتبہ محمودیہ ،کوئٹہ)

                             واللہ اعلم ورسولہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button