شرعی سوالات

خشک گوشت خریدنا اور بیچنا

سوال :

گائے ،بیل اس غرض سے خریدنا کہ اس کا گوشت خشک کر کے پرونجات بھیج کر غیر مسلموں کے ہاتھ فروخت کر کے فائدہ اٹھایا جائے اور تجارت کی جائے ،جائز ہے یا نہیں اور مسلمان ایسے گوشت کو خرید کر کھا سکتا ہے یا نہیں؟

جواب:

جبکہ جانور حلال بسم اللہ اللہ اکبر کر کے ذبح کیا تو حلال ہوگیا اور اس گوشت کو مسلم وکافر سب کے ہاتھ فروخت کر سکتے ہیں اور یہ گوشت جس طرح تازہ حلال وپاک ہے سوکھنے کے بعد بھی حلال وپاک ہے۔گیلی چیز سوکھ کر ناپاک نہیں ہوتی ہاں اگر سوکھانے میں کسی نجس چیز کی آمیزش کرتے ہوں تو ناپاک ہوجائے گا ورنہ نہیں  اور جب وہ  حلال تو مسلمان بھی خرید سکتے ہیں اور کھا سکتے ہیں سوکھے گوشت کھانے کا ذکر بہت احادیث میں ہے۔

(فتاوی امجدیہ،کتاب البیوع،جلد3،صفحہ177،مطبوعہ  مکتبہ رضویہ،کراچی)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button