شرعی سوالات

اگلے سالوں کی پیداوار کو خریدنا مطلقاً جائز نہیں ہے ۔

سوال:

انگور و ناشپاتی وغیرہ کے بعض باغات کے پھل دو چار سال کے لئے خریدار خرید لیتے ہیں اور انہیں پھلوں کو بازاروں میں لا کر بیچتے ہیں۔ کیا بازار سے ان پھلوں کو خریدنا اور استعمال کرنا جائز و درست ہے؟

جواب:

            جمہور علما اسلام کے نزدیک معدوم اشیا کی خرید و فروخت مطلقاً جائز نہیں باغات کے پھلوں کو سال دو سال پہلے ہی بیچ ڈالنا یا خرید لینا ائمہ اربعہ میں سے کسی کے نزدیک جائز نہیں ہے۔ لہذا جو پھل بیع و شرا فاسد کے ساتھ حاصل کیے گئے اس سے منفعت حاصل کرنا حرام ہے۔ نیز ان پھلوں کا بازار سے خریدنا اور استعمال کرنا بھی شرعاً ناجائز و حرام ہے۔

(فتاوی یورپ، صفحۃ451،شبیر برادرز، لاہور)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button