سوال:
زید نے اپنی زندگی میں کوئی چیز اپنی بیٹی کو ہبہ کی اور قبضہ بھی دے دیا ۔اب اس کی وفات کے بعد لڑکا کہتا ہے کہ تقسیم کرلیں یہ ہوسکتا ہے یا نہیں؟
جواب:
جب ہبہ کرچکا اور لڑکی نے قبضہ بھی کرلیا تو یہ ہبہ تمام ہوگیا اور زید کے لڑکے کو اس میں کچھ دعوی نہیں پہنچتا ۔
(فتاوی امجدیہ،کتاب الہبہ،جلد3،صفحہ 260،مطبوعہ مکتبہ رضویہ،کراچی)