ARTICLES

کیاذوالحلیفہ کے بعض کوؤں میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جنات سے جنگ کی تھی؟

الاستفتاء : کیافرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ کہاجاتاہے کہ بعض ابیارعلی میں حضرت علی نے جنوں سے جنگ کی تھی،یہ بات درست ہے یانہیں ؟

جواب

باسمہ تعالی وتقدس الجواب : صورت مسؤلہ میں یہ بات کتابوں میں ثابت نہیں ،بلکہ علماء نے ایساکہنے والے کی تکذیب کی ہے ۔ چنانچہ شیخ الاسلام مخدوم محمدہاشم ٹھٹوی حنفی متوفی1174ھ”علامہ ابن امیرالحاج حنفی متوفی879ھ”کے حوالے سے لکھتے ہیں : ومی گویندکہ درین مکان قتال کردہ بودحضرت علی کرم اللہ وجھہ باجنیان دربعضے چاہ ہائ ذوالحلیفہ ولیکن این امرثابت نیست درکتب بلک تکذیب کردہ اندعلماء قائل اورا۔کماذکرہ ابن امیرالحاج۔( ) یعنی،کہتے ہیں کہ ذوالحلیفہ کے بعض کوؤں میں حضرت علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ نے جنات سے جنگ کی تھی،لیکن یہ معاملہ کتابوں میں ثابت نہیں ہے بلکہ علماء نے ایساکہنے والے کی تکذیب فرمائی ہے جیساکہ”علامہ ابن امیر الحاج”نے "مناسک ابن امیرالحاج”( ) میں اسے ذکرفرمایاہے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم یوم الاربعاء،23صفر1441ھ۔22،اکتوبر2019م

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

یہ بھی پڑھیں:
Close
Back to top button