سوال:
بوقت ذبح جو خون گرتا ہے اس کی بیع تو ناجائز ہے لیکن کا فر اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں کیا اس کو کافر کو بیچ کر رقم کسی نیک کام میں خرچ کر سکتے ہیں؟
جواب:
خون کی بیع ناجائز ہے اور رقم کا حکم یہ ہے کہ جس سے لی اس کو واپس کریں ، وہ نہ ہو تو ورثہ کو دیں ،اگر اس کی بھی کوئی سبیل نہ ہو تو فقیروں کو بلا نیت ثواب دیں۔
(فتاوی بحر العلوم، جلد4، صفحہ17، شبیر برادرز، لاہور)