سوال:
کافروں کے بینکوں سے سود لینا کیسا؟ ملخصا
جواب:
وہ سود نہیں حلال و طیب ہے۔
(فتاوی مفتی اعظم، جلد 5 ، صفحہ 68، شبیر برادرز لاہور)
سوال:
بینک یا ہندو سے سود لینا کیسا؟ ملخصا
جواب:
بینک اگر موجودہ انڈیا گورنمنٹ کا ہو یا کسی کافر حربی کا ہو تو اس میں جمع کیے ہوئے روپیوں پر جو منافع ملتے ہیں وہ شرعا سود نہیں اس لیے کہ یہاں کی حکومت غیر مسلموں کی ہے اور یہاں کے غیر مسلم حربی ہیں اور حربی و مسلم کے درمیان سود نہیں۔اسی طرح یہاں کے کسی فرد غیر مسلم کو ایک روپیہ دے کر دو روپیہ لینا جائز ہے سود نہیں۔
(فتاوی فیض الرسول،کتاب الربا،جلد2،صفحہ 403،شبیر برادرز لاہور)