خلاصہ سوال طویل لاطائل زید کی بجز ایک بیٹی کے تمام بیٹیاں آوارہ اور بدچلن ہیں لہذا زید اپنی نیک چلن بیٹی کے نام تمام جائیداد کا وصیت نامہ لکھ کر سب ورثہ کو معہ اپنی بیوی کے محروم الارث کرنا چاہتا ہے۔ عبد الشرع یہ امر جائز ہے یا ناجائز؟
جواب:
صورت مسئولہ میں زید اپنی حیات میں جس بیٹی سے خوش ہے علی ہذا علاوہ بیٹی کے جس سے بھی خوش ہو ، اس کو کل جائداد یا جس قدر بھی چاہے ہبہ کر کے اگر اپنا قبضہ اٹھا کر اس کو قبضہ تام دیدے اور نیز اپنی حیات میں تمام جائداد کو وقف کر کے اگر کسی متولی کے سپرد کر دے وقف بھی کر سکتا ہے ۔ مگر چند ورثہ کو محروم کر کے ایک وارث کو ہبہ کرنا گو حرا م نہیں مگر مکروہ ضرور ہے۔
(فتاوی دیداریہ، صفحہ304، مکتبہ العصر، گجرات)