شرعی سوالات

چندے کے ساتھ مشروط قرض دینا بھی سود ہے

سوال:

ایک انجمن قرض حسن کے نام پر مدت معینہ کے لیے روپئے دیتی ہےلیکن سو روپے والوں سے دس روپے  پانچ سو لینے والوں سے پچاس روپے لازمی چندہ لیتی ہے تو؟

جواب:

چندہ اسلامی دینی شرعی ضرورتوں کے لئے لینا اور دینا جائز ہے ۔ لیکن قرض لینے والوں سے سو روپئے میں دس روپئے لازمی طور پر چندہ لینا سود ہے۔ ہاں اگر قرض لینے والے کی سچی شرعی ضرورت اور حقیقی مجبوری ہو تو جائز ہے۔ لیکن قرض خواہ اگر کافر ہو اور انجمن مسلمانوں کی ہو تو اس قسم کی زیادتی سود نہیں ہے۔ البتہ اس طرح انجمن چلانے کے لئے بہرحال اخراجات مثلا مشاہرہ ملازمین کاغذ قلم وغیرہ کی ضرورت ہوتی ہے اس کے لئے حیلہ شرعی کے ذریعہ فارم وغیرہ چھپوا کر اس کے عوض میں دس روپئے زائد لینا جائز ہے کہ یہ ایک بیع ہے سود نہیں۔ اب اس فارم کو دس بیس یا جو بھی عاقدین کے درمیان طے ہو جائے ان کے عوض میں فروخت کرنا جائز ہے۔

(فتاوی فقیہ ملت، جلد 2، صفحہ 215، شبیر برادرز لاہور)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button