شرعی سوالات

پیسے دیتے وقت کہا مجھے بھی شریک سمجھنااور خرچ وضع کرکے آدھا نفع دیتے رہنا تویہ شراکت ہے۔

سوال:

زید نے تجارت کے لیے بکر سے روپے قرض لیے بکر نے روپے دیئے اور کہا مجھے بھی شریک سمجھنا۔ خرچ وضع کرکے آدھا نفع دیتے رہنا تو؟

جواب:

جب زید نے بکر سے کچھ روپیہ بزنس کے لئے لیا اور بکر نے یہ کہہ دیا کہ مجھے بھی بزنس میں شریک سمجھنا مگر میں تمہارے ساتھ رہ کر وقت نہ دے سکوں گا اور اخراجات وضع کرنے کے بعد جو نفع بچے اس سے آدھا مجھے بھی دیتے رہنا تو اس صورت میں روپیہ قرض نہیں ہے ۔ بلکہ اگر زید نے بھی اپنا کچھ روپیہ تجارت میں لگایا تو یہ شرکت عنان ہے اور اس میں برابر نفع لینے کی شرط لگانا بھی درست ہے ۔ لہذا بکر کا زید سے آدھا منافع لینا جائز ہے ۔ اور اگر زید نے اپنا کچھ روپیہ تجارت میں نہیں لگایا تو مضا ربت ہے اس صورت میں بھی بکر کا آدھا نفع لینا جائز ہے ۔

                                    (فتاوی فقیہ ملت، جلد 2، صفحہ 124، شبیر برادرز لاہور)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button