شرعی سوالات

پھل آنے سے پہلےہی بور کو بیچ دینا نا جائز و گناہ ہے ۔

سوال:

آم کی فصل بور آتے ہی بیچ دی گئی تو؟

جواب:

سیدنا اعلی حضرت محدث بریلوی رضی اللہ ربہ القوی اسی قسم کے ایک سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں کہ: پھل پھول پر بیچنا ہی سرے سے حرام و ناجائز ہے۔ وہ بالاتفاق جائز نہ ہوئی بائع  و مشتری دونوں پر اس سے دست کشی و توبہ لازم ہے۔ لہذا آم کی فصل بور آتے ہی بیچ دی گئی تو یہ ناجائز و حرام ہے۔ اور حرام کے ارتکاب کے سبب عاقدین گنہگار ہوئے۔ دونوں توبہ و استغفار کریں اور اس طرح کے معاملہ کو ختم کر دیں۔                                                                                                    (فتاوی فقیہ ملت، جلد 2، صفحہ 196، شبیر برادرز لاہور)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button