شرعی سوالات

پھلوں کی آمد سے قبل ان میں بیع سلم کیوں درست نہیں

سوال :

شریعت کے نزدیک بیع سلم جائز و درست ہے اور بیچ سلم میں بھی اشیا معدومہ کی خرید فروخت ہوتی ہے تو باغات کے وہ پھل جوابھی درختوں میں نہیں لگے اس کی بیع و شرا کیونکر ناجائز ہے؟

جواب:

 بیع سلم عند الشرع چند شرائط کے ساتھ جائز و درست ہے اگر وہ شرائط ذہن میں ہوں تو بیع سلم کو معدوم اشیا کی خرید و فروخت پر آپ قیاس نہیں کر سکتے۔ بیع سلم کی صحت کے لئے فقہا کرام نے جن شرطوں کو بیان فرمایا ہے ان میں مشہور اور متفق علیہ شرط مبیع (فروخت شدہ شئے)کی مقدار، قسم، اور وقت وغیرہ کا تعین ہونا ہے۔ اورپھلوں میں ان قسموں کا تعین ممکن نہیں لہذا بیع سلم کو معدوم پھلوں کی بیع پر قیاس کرنا درست نہیں اور اگر بالفرض پیدا ہونے والے پھلوں کی مقدار اور قسم وغیرہ کا تعین بھی آپس میں ہوجائے تو یہ خرید و فروخت تجاوز عن الشرع ہے جو بیج کو فاسد کر دیتا ہے، اس لئے پھلدار درختوں پر جب تک پھول نمودار نہ ہو جائیں اس کی بیع و شرا جائز نہیں۔

                                                                              (فتاوی یورپ، صفحۃ452،شبیر برادرز، لاہور)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button