شرعی سوالات

پرایا مال اپنے مال میں اس طرح ملا لیا کہ امتیاز نہ رہا تو ملا لینے والے پر تاوان لازم ہے

سوال:

تین روپیہ ہے اس میں ایک روپیہ حلال ہے اور دوحرام ۔یہ معلوم نہیں کہ کونسا روپیہ حلال ہے ۔ اس میں سے اگر ایک روپیہ کوئی سا لے لے یہ کہہ کر کہ ہم نے حلال رقم لی ہے تو جائز ہے یانہیں؟

جواب:

پرایا مال اگر اپنے مال میں خلط کرلیا کہ امتیاز جاتا رہا۔اس خلط سے اس کا مالک ہوجائیگا اور اس پر اس کا تاوان لازم ہے اور جب تک ضمان نہ دے ملک خبیث ہے۔

                              (فتاوی امجدیہ، کتاب الغصب ،،جلد3،صفحہ 288،مطبوعہ  مکتبہ رضویہ،کراچی)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button