سوال:
ایجنٹ حضرات کمیشن پر کام کر تے ہیں ، وہ ایک طرف سے آرڈر لیکر کمپنی کو آرڈر لکھوا دیتے ہیں۔ کمپنی ان کو 10 یا 05 فیصد کمیشن دیتی ہے ، کیا یہ کمیشن جائز ہے ؟ اسی طرح پراپرٹی ڈیلر جب کسی کا پلاٹ یا مکان ،دکان وغیرہ فروخت کر تے ہیں تو بائع اور مشتری دونوں سے کمیشن لیتے ہیں جو کہ ان کے درمیان طے ہوتا ہے ، دو فیصد یا ایک فیصد یا کبھی اس سے بھی کم ، کیا یہ جائز ہے؟ منڈیوں میں دلالی بھی لی جاتی ہے، اس کا کیا حکم ہے؟
جواب:
پراپرٹی ڈیلر کا کمیشن ،آڑھت کا کاروبار اور بطور کمیشن ایجنٹ کمیشن لینا جائز ہے، بشرطیکہ فریقین عقد پر ثمن اور کمیشن کا معاملہ واضح ہو اور کسی فریق کے ساتھ دھوکا نہ ہو۔
(تفہیم المسائل، جلد7،صفحہ 327،ضیا القرآن پبلی کیشنز، لاہور)