بر والدین

وہ شخص خسارے میں ہے جس نے والدین کی خدمت کر کے جنت حاصل نہیں کی

عربی حدیث:

 حدثنا أبو النعمان محمد بن الفضل، حدثنا أبو عوانۃ، عن سہیل بن أبی صالح، عن أبیہ، عن أبی ہریرۃ؛ عن النبی صلى اللہ علیہ وسلم قال: رغم أنفہ، رغم أنفہ، رغم أنفہ، ثلاث مرات، من أدرک والدیہ أو أحدہما، عند الکبر فیدخل النار، أو لم یدخل الجنۃ

اردو ترجمہ:

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

 ”اس کی ناک خاک آلود ہو، اس کی ناک خاک آلود ہو ،اس کی ناک خاک آلود ہو، جس نے اپنے والدین کو یا والد یا والدہ میں سے کسی ایک کو بڑھاپے کی حالت میں پایا،پھر بھی دوزخ میں چلا گیا۔“ یا فرمایا:  ”پھر بھی جنت میں نہ جا سکا۔“۔

تخریج الحدیث:

مسلم(۲۵۵۱)(۹)،

البیھقی فی” شعب الایمان”(۷۸۸۴)۔

عربی حدیث:

حدثنا مسدد، حدثنا بشر بن المفضل، حدثنا عبد الرحمن بن إسحاق، عن سعید المقبری، عن أبی ہریرۃ؛ عن النبی صلى اللہ علیہ وسلم قال: رغم أنف رجل ذکرت عندہ فلم یصل علی، ورغم أنف رجل أدرک أبویہ عند الکبر أو أحدہما، فلم یدخلاہ الجنۃ، ورغم أنف رجل دخل علیہ رمضان ثم انسلخ قبل أن یغفر لہ۔

اردو ترجمہ:

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ بیان فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا :

  • اس آدمی کی ناک خاک آلود ہو جس کے پاس میرا ذکر ہو ہو اور وہ مجھ پر درود پاک نہ پڑھے ۔
  • اس آدمی کی ناک خاک آلود  ہو جس  نے اپنے والدین یاان میں سے کسی ایک کو بڑھاپے کی حالت میں پایا اوران دونوں نے اسے جنت میں داخل نہ کروایا۔
  • اس کی ناک بھی خاک آلود ہو جس کے پاس رمضان آیا اور اس کی بخشش ہونے سے پہلے ہی گزر کیا۔۔

تخریج الحدیث:

البحر الزخار(۸۴۶۵)،

احمد(۷۴۵۱،۴۲۱،۱۲)۔

کتاب: والدین سے حسن سلوک

کتاب: بر الوالدین، مؤلف: امام محمد بن اسماعیل بخاری رحمہ اللہ

ماخوذ از:
کتاب: بر الوالدین، مؤلف: امام محمد بن اسماعیل بخاری رحمہ اللہ
حوالہ جات:
کتاب: والدین سے حسن سلوک

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

یہ بھی پڑھیں:
Close
Back to top button