کیا فرماتے ہیں علماےدین و مفتیان شرع متین اس بارےمیں کہ بے وضو موبائل کی سکرین پر ہاتھ لگا کر قران پاک پڑھ سکتے ہیں؟
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم
الجواب بعون الوہاب اللہم ہدایۃالحق والصواب
بے وضو موبائل سکرین پر ہاتھ لگا کر قران پاک پڑھنے میں علما کا اختلاف ہے لہذا اس سے بچنا چاہیے۔ فتاوی رضویہ میں ہے
” ان الخروج عن الخلاف مستحب بالاجماع ”ترجمہ: صورتِ اختلاف سے بچنا بالا جماع مستحب ہے ۔
(فتاوی رضویہ،جلد1،صفحہ601،رضا فاؤنڈیشن،لاہور)