شرعی سوالات

ورثہ کو میراث سے محروم کرنے کے لیے اپنا مال غیر ورثہ کو دینا ناجائز و حرام ہے

سوال:

زید کے چار لڑکے ہیں ۔زید ان چاروں لڑکوں کے حقوق جوان کو اس سے ملنے والے ہیں اپنی زندگی میں یک لخت غیر شخص کو دے سکتا ہے یا نہیں ؟اگر زید کواختیار بھی ہوتو کیا لڑکے بالکل اس سے محروم ہیں اور ان کا کوئی حق نہیں

جواب:

ہر شخص کو اپنے مال کا زندگی میں اختیار ہے چاہے کل خرچ کرڈالے یا باقی رکھے مگر اس غرض سے دوسرے کو دینا تاکہ وارث میراث سے محروم ہوجائیں ناجائز وحرام ہے ۔بلا وجہ شرعی وارث کو محروم کرنے پر سخت وعید آئی ہے۔

   (فتاوی امجدیہ،کتاب الہبہ،جلد3،صفحہ 266-267،مطبوعہ  مکتبہ رضویہ،کراچی)

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button