عربی حدیث:
حدثنا عبد اللہ بن صالح، قال: حدثنی اللیث، قال: حدثنی إبراہیم بن أعین، قال عبد اللہ بن صالح: وقد سمعتہ من إبراہیم، عن الحکم بن أبان، عن عکرمۃ، عن ابن عباس؛ قال: قال النبی صلى اللہ علیہ وسلم: إذا نظر الوالد إلى ولدہ فسرہ کان للولد عتق نسمۃ.
اردو ترجمہ:
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا :
اگر والد اپنے بیٹے کی طرف دیکھیے اور بیٹا انہیں خوش کر دے تو بیٹے کے لیے ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب ہے۔
تخریج الحدیث:
فوائد(۹۹۰) ،
ابن ابی الدنیافی "مکارم الاخلاق”(۲۱۶)۔
کتاب: والدین سے حسن سلوک
کتاب: بر الوالدین، مؤلف: امام محمد بن اسماعیل بخاری رحمہ اللہ