عربی حدیث:
حدثنا سعید بن أبی مریم، حدثنا سلیمان بن بلال، أخبرنی معاویۃ بن أبی مزرد، عن یزید بن رومان، عن عروۃ، عن عائشۃ زوج النبی صلى اللہ علیہ وسلم ورضی عنہا؛ عن النبی صلى اللہ علیہ وسلم قال: الرحم شجنۃ، فمن وصلہا وصلتہ، ومن قطعہا قطعتہ۔
اردو ترجمہ:
ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم نے ارشاد فرمایا:
صلہ رحمی رحمٰن کی ایک شاخ ہے،جو اسے اپنائے گا میں اسے اپنالوں گا اور جو اسے چھوڑے گا میں اسے چھوڑ دوں گا۔
تخریج الحدیث:
البخاری(۵۹۸۹) ،
الادب المفرد( ۵۵)۔
کتاب: والدین سے حسن سلوک
کتاب: بر الوالدین، مؤلف: امام محمد بن اسماعیل بخاری رحمہ اللہ