عربی حدیث:
حدثنا مسدد، حدثنا إسماعیل بن إبراہیم، حدثنا زیاد بن مخراق، عن معاویۃ بن قرۃ، عن أبیہ؛ قال: قال رجل: یا رسول اللہ، إنی لأذبح الشاۃ وأنا أرحمہا، أو إنی لأرحم الشاۃ أن أذبحہا، قال: والشاۃ إن رحمتہا، رحمک اللہ. مرتین.۔
اردو ترجمہ:
حضرت قرہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کی:
”جب میں بکری ذبح کرتا ہوں تو مجھے اس پر رحم آ جاتا ہے ۔“یا کہا:” مجھے وقت ِذبح بکری پر رحم آ جاتا ہے۔“
جواباً آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو مرتبہ یہ الفاظ ارشاد فرمائے :
”اگر تجھے بکری پر رحم آ جاتا ہے تو اللہ تعالی تجھ پر رحم فرمائے گا۔“۔
تخریج الحدیث:
الادب المفرد( ۳۷۳) ،
الطبرانی فی ” الکبیر”(۴۵ح،۱۹)،
ابن ابی عاصم فی ” الاحاد والمثانی” ( ۱۱۰۰،۳۳۲،۲)،
البحر الزخار( ۲۳۱۹)،
مصنف ابن ابی شیبہ( ۲۵۳۶۱)۔
کتاب: والدین سے حسن سلوک
کتاب: بر الوالدین، مؤلف: امام محمد بن اسماعیل بخاری رحمہ اللہ