عربی حدیث:
حدثنا قیس بن حفص، حدثنا عبد الواحد، حدثنا الحسن بن عمرو الفقیمی، حدثنا مجاہد، سمعت عبد اللہ بن عمرو؛ قال: قال رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم: لیس الواصل بالمکافئ، ولکن الواصل الذی تقطع رحمہ فیصلہا.۔
اردو ترجمہ:
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا :
”صرف بدلے میں اچھا سلوک کرنا صلہ رحمی نہیں بلکہ صلہ رحمی تو یہ ہے کہ جو تم سے قطع تعلقی کرے اس کے ساتھ بھی اچھا سلوک کرو۔“
تخریج الحدیث:
تخریج الحدیث:احمد ( ۶۷۸۵،۳۹۴،۱۱)، والنسائی فی ” الاغراب” (۴۳)۔
کتاب: والدین سے حسن سلوک
کتاب: بر الوالدین، مؤلف: امام محمد بن اسماعیل بخاری رحمہ اللہ