عربی حدیث:
حدثنا أبو الیمان، أخبرنا شعیب، عن الزہری، حدثنی سالم، عن أبیہ؛ قال: سمعت رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم وہو على المنبر یقول: ألا إن الفتنۃ ہنا، یشیر إلى المشرق من حیث یطلع قرن الشیطان.۔
اردو ترجمہ:
حضرت سالم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو منبر پر تشریف فرما یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا :
سنو! فتنہ وہاں پر ہے؛ آپ نے مشرق کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا:
وہاں سے شیطان کا سینگ نکلے گا۔
تخریج الحدیث:
مسلم ( ۱۴) ( ۲۵۵۳)،
البخاری( ۱۰۳۷)۔
عربی حدیث:
حدثنی عبد اللہ بن صالح، حدثنی اللیث، حدثنی عقیل، عن ابن شہاب، أخبرنی سالم بن عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہم، عن أبیہ، أن رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم قام یخطب الناس فقال: إن الفتنۃ ہاہنا، من حیث یطلع قرن الشیطان. یعنی المشرق.۔
اردو ترجمہ:
حضرت سالم اپنے والد عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: سنو! فتنہ وہاں (مشرق)پر ہے؛ وہاں (یعنی مشرق )سے شیطان کا سینگ نکلے گا۔۔
تخریج الحدیث:
البخاری ( ۷۰۹۲)،
مسلم (۴۷) (۲۹۰۵)۔
کتاب: والدین سے حسن سلوک
کتاب: بر الوالدین، مؤلف: امام محمد بن اسماعیل بخاری رحمہ اللہ