عربی حدیث:
حدثنا یحیى بن بکیر، حدثنا اللیث، عن عقیل، عن ابن شہاب، أخبرنی عن أنس بن مالک، أن رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم قال: من أحب أن یبسط لہ فی رزقہ، وینسأ لہ فی أثرہ، فلیصل رحمہ.
اردو ترجمہ:
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا :
”جو اپنے رزق اور اپنی عمر کو بڑھانا چاہتا ہے اسے ضرور والدین کے ساتھ صلہ رحمی کرنی چاہیے۔“۔
تخریج الحدیث:
البخاری(۵۹۸۶)،
مسلم(۶۰)(۲۵۵۷)۔
عربی حدیث:
حدثنا محمد بن سعید الخزاعی، حدثنا حزم بن أبی حزم القطعی، سمعت میمون بن سیاہ، سمعت أنسا؛ قال: قال رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم: من أحب أن یمد لہ فی عمرہ، ویزاد لہ فی رزقہ، فلیبر والدیہ.۔
اردو ترجمہ:
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا :
”جو اپنے رزق اور اپنی عمر کو بڑھانا چاہتا ہے اسے ضرور والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرنا چاہیے۔“۔
تخریج الحدیث:
احمد(۱۳۴۰۱،۹۳،۲۱)،
ابن ابی الدنیا فی "مکارم الاخلاق”(۲۴۴)۔
کتاب: والدین سے حسن سلوک
کتاب: بر الوالدین، مؤلف: امام محمد بن اسماعیل بخاری رحمہ اللہ