سوال:
اگر دورانِ نماز پینٹ یا شلوار ٹخنوں کے نیچے ہو تو ایسی نماز کا کیا حکم ہوگا؟
جواب:
دورانِ نماز پینٹ یا شلوار ٹخنوں کے نیچے ہونا مکروہ تنزیہی ہے یعنی یہ عمل شرع میں پسندیدہ نہیں ہے البتہ نماز جائز ہو گی، اور اعادہ بھی ضروری نہیں ہوگا۔ یہ حکم اس صورت میں ہے کہ اگر کسی نے ایسا گھمنڈ / تکبر کے طور پر نہ کیا ہو۔ اور اگر دوران نماز شلوار کا پائچہ سرک کر ٹخنوں سے نیچے ہوجائے تو نمازی اسے ایسے ہی چھوڑ دیا جائے، اسے اوپر کرنے کا حکم نہیں ہے۔
والله تعالی اعلم