کیا فرماتے ہیں علماےدین و مفتیان شرع متین اس بارےمیں کہ نماز میں انگلیاں چٹخانے کا کیا حکم ہے؟
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الجواب بعون الوہاب اللہم ہدایۃالحق والصواب
نماز میں انگلیاں چٹخانا مکروہ تحریمی ہے۔
سنن ابن ماجہ میں ہے”لا تفقع أصابعک وأنت تصلی”ترجمہ: نماز میں انگلیاں نہ چٹخاو۔
(سنن ابن ماجہ،جلد1،صفحہ68،قدیمی کتب خانہ،کراچی)
البحر الرائق شرح کنز الدقائق میں علامہ ابن نجیم المصری (متوفی970ھ)فرماتے ہیں:”کراھۃ الفرقعۃ تحریمیۃ”
ترجمہ: انگلیاں چٹخانے کی کراہت تحریمی ہے۔
(البحر الرائق،جلد2،صفحہ36،مکتبہ حقانیہ ،پشاور)
واللہ اعلم ورسولہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم