سوال:
کاشتکاری کی زمین کو بٹائی پر دینا یعنی مالک زمین اپنی کاشتکاری کی زمین مزارع کو اس شرط پر دے کہ تم اس زمین میں کاشت کرو پیداوار میں ہم دونوں آدھے آدھے رہیں گے اور کاشتکار اس شرط پر زمین کو آباد کرے کیا یہ صورت جائز ہے؟
جواب:
صورت مسئولہ میں اول الذکر دونوں سوالات کا تعلق مسائل قیاسیہ سے ہے اور فقہا کرام کے یہاں اصول عام ہے کہ عرف رواج کے بالمقابل مسائل قیاسیہ متروک ہو جاتے ہیں، ہر چند کہ مزارعت کی صورت مسئولہ جائز نہیں مگر فقہا احناف نے بھی کہیں عرف و رواج کی وجہ سے صورت مذکورہ کو جائز قرار دیا ہے اور اب جبکہ اس کا تعامل اس قدر عام ہو گیا ہے کہ لوگوں کا اس سے روکنا ممکن نہیں ہے تو اصول شرع کا تقاضا یہی ہے کہ عام لوگوں کو اکل حرام سے بچایا جائے۔ اور حتی الوسع اباحت کی صورت پیدا کی جائے، اور جب فقہا متاخرین اور مفتیان کرام نے بلوی عام کی وجہ سے صورت مذکورہ کو جائز قرار دیدیا تو یہ عام مسلمین کے لئے رحمت و وسعت ہے۔
(فتاوی یورپ، صفحۃ460،شبیر برادرز، لاہور)