عربی حدیث:
حدثنا أبو الولید، حدثنا شعبۃ، عن سفیان بن حسین ومحمد، سمعا الزہری، عن محمد بن جبیر بن مطعم، عن أبیہ؛ أنہ سمع النبی صلى اللہ علیہ وسلم یقول: لا یدخل الجنۃ قاطع.
اردو ترجمہ:
حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا :”قطع رحمی (تعلق توڑنے والا)کرنے والا جنت میں داخل نہیں ہوگا۔“۔
تخریج الحدیث:
ابن الاعرابی فی "المعجم الکبیر”(۱۵۱۵،۱۱۹،۲)،
تمام فی "فوائدۃ”(۸۰۲)۔
عربی حدیث:
حدثنا أبو الولید، حدثنا سفیان بن عیینۃ، عن الزہری عن ابن جبیر، عن أبیہ؛ عن النبی صلى اللہ علیہ وسلم مثلہ.
اردو ترجمہ:
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ہمیں ابو الولید نے بیان کیا ،وہ فرماتے ہیں ہمیں سفیان بن عیینہ نے بیان کیا ،انہوں نے زہری سے انہوں نے ابن جبیر رحمۃ اللہ علیہ سے ،انہوں نے اپنے والد جبیر رضی اللہ عنہ سے انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم سے یہی الفاظ روایت فرمائے ہیں۔
تخریج الحدیث:
مسلم (۱۸)(۶۵۵۶)(۱۹)،
شعب الایمان(۷۵۷۹)۔
کتاب: والدین سے حسن سلوک
کتاب: بر الوالدین، مؤلف: امام محمد بن اسماعیل بخاری رحمہ اللہ