کیا فرماتے ہیں علماےدین و مفتیان شرع متین اس بارےمیں کہ میدان حشر کہاں قائم ہوگا؟
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الجواب بعون الوہاب اللہم ہدایۃالحق والصواب
میدان حشر ملک شام کی سر زمین پر قائم ہو گا۔
مسند امام احمد بن حنبل میں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا”تحشرون ھاھناوأوما بیدہ الی نحو الشام مشاۃ ورکبانا”
ترجمہ:تم اس طرف پیدل اور سوار وہاں اکٹھے کئے جاؤ گے ،اور اپنے ہاتھ سے ملک شام کی طرف اشارہ کیا ۔
(مسند امام احمد بن حنبل،جلد9،صفحہ428،مکتبۃ الطارق،کابل)
بہار شریعت میں ہے”یہ میدان حشر ملک شام کی سر زمین پر قائم ہو گا”
(بہار شریعت،جلد1،صفحہ132،مکتبۃ المدینہ،کراچی)
واللہ اعلم ورسولہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم
Leave a Reply