شرعی سوالات

میت کے لئے ختم پڑھنے پر اجارہ کرنا ناجائزہے

سوال:

میت کے واسطے قرآن عظیم کا ختم پڑھانا میت کو ثواب حاصل ہوسکتا ہے یا نہ؟

جواب:

قرآن مجید پڑھ کر میت کو ثواب پہنچانا جائز بلکہ مستحسن ہے ہاں قرآن مجید کی تلاوت پر اجرت لینا دینا ناجائز ہے کہ طاعات پر اجارہ صحیح نہیں  الا ماستثنی المتاخرون وھذہ لیست منہ اور جب اجرت پر پڑھنے کا کچھ ثواب ہی نہیں تو میت  کوکیاپہنچائے گا۔

(فتاوی امجدیہ، کتاب الاجارۃ ،جلد3،صفحہ273،مطبوعہ  مکتبہ رضویہ،کراچی)

سوال:

میت پر قرآن شریف پیسہ لے کر پڑھا جائے کہ نہیں اور قرآن شریف پڑھ کر پیسہ لیناجائز ہے یا نہیں؟

جواب:

قرآن مجید کی تلاوت پر اجرت لینا ناجائز ہے اور اس طرح پڑھوانے کا کچھ ثواب نہیں بلکہ گناہ ہے ۔

(فتاوی امجدیہ، کتاب الاجارۃ ،جلد3،صفحہ272،مطبوعہ  مکتبہ رضویہ،کراچی)

سوال:

 ایصال ثواب کے لئے روپیہ دے کر قرآن خوانی کرنا کیسا ہے ؟ ملخصا

جواب:

ایصال ثواب کے لئے کسی بھی موقع پر قرآن خوانی کروانا  جائز و مستحسن ہے ۔ لیکن اس پر اجرت لینا دینا جائز نہیں۔

                                                 (فتاوی فیض الرسول،کتاب الربا،جلد2،صفحہ 418،شبیر برادرز لاہور)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button