شرعی سوالات

موبائل کمپنیوں کی طرف سے ملنے والا ایڈوانس اجارۃ الخدمات ہے

سوال:

موبائل کمپنیاں صارفین کو لون دے کر اگلے ریچارج پر زائد رقم وصول کرتی ہیں کیا یہ سود ہے؟

جواب:

موبائل کمپنیوں کی جانب سے ملنے والی ایڈوانس رقم کی اگلے ری چارج یا ایزی لوڈ پر جو کٹوتی کی جاتی ہے ،اگر اس میں اصل رقم مع سرکاری ٹیکس کے علاوہ سروس چارج بھی وصول کیا جائے ، تو اسے ”اجارۃ  الحذمات“ کہتے ہیں اور اگر یہ سروس چارجز متعین (Fix) ہیں، تو یہ درست ہے۔ زیادہ بہتر صورت یہ ہے کہ یہ کمپنیاں اپنے واجبات، حکومتی ٹیکس اور اپنا سروس چارج شامل کر کے اپنے گا ہک (Client) کو ایر ٹائم بیع مؤجل کے طور پر فروخت کر دیں اور اس سے ابتدا ہی میں گا ہک کو مطلع کر دیں ،تو یہ جائز ہے ۔ بیع مؤجل اسے کہتے ہیں کہ جس میں قیمت بعد میں ادا کر نے کی سہولت موجود ہو۔

(تفہیم المسائل، جلد8، صفحہ303،ضیا القران پبلی کیشنز، لاہور)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button