سوال:
کمپنی کے سپر وائزر کا ملازم ہوں، میرا کام نگرانی کرنا ہے۔ ٹھیکیدار چاہتا ہے کہ میں اس کا کام اپنی نگرانی میں کرا دوں جس کا ٹھیکیدار اضافی معاوضہ دینے کو تیار ہے۔ کیا یہ ذمہ داری قبول کر کے اس کا معاوضہ لے سکتا ہوں ؟ ملخصا
جواب:
ملازمت کرنے والوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ ان کی ملازمت کے ڈیوٹی کا جتنا وقت مقرر کیا گیا ہے، اتنا وقت وہ ڈیوٹی پر گزاریں ۔ کام نہ ہو ، جب بھی وہ وقت پورا کریں ۔ وقت پورا کرنا ان پر لازم ہے۔ ڈیوٹی کے علاوہ اوقات میں وہ جو چاہیں کریں مگر جس کمپنی میں ملازم ہیں اسی کے کام کرنے والے ٹھیکیداروں کا کام ڈیوٹی کے علاوہ اوقات میں کرتے وقت یہ خیال رکھیں جب ٹھیکیدار کے سپروائیزر بھی ہیں اس ٹھیکیدار کے مفاد کیلئے کمپنی کے مفاد کو نقصان نہ پہنچے۔
(وقار الفتاوی، جلد 3، صفحہ 322، بزم وقار الدین، کراچی)
Leave a Reply