شرعی سوالات

مقروض کو مشروط طور پر مہنگی چیز بیچناسود ہے

سوال:

راشد پندرہ روپئے لیٹردودھ بیچتا ہے مگر وہی دودھ خالد کو دو لاکھ روپے قرض دینے کی وجہ سے انیس روپیہ لیٹر دیتا ہے تو؟

جواب:

سوال کا مطلب اگر یہ ہے کہ راشد جو دودھ پندرہ سولہ روپیہ لیٹر بیچتا ہے وہی دودھ خالد کے بدست دو لاکھ روپئے قرض دینے کے سبب انیس روپئے لیٹر بیچتا ہے۔ اس شرط کے ساتھ کہ جب تک خالد دو لاکھ روپئے راشد کو واپس نہیں کر دے گا انیس ہی کے بھاؤ سے اس کو دودھ دے گا اور بعد واپسی پندرہ سولہ میں دے گا تو اس طرح معاملہ کرنا سود ہے حرام ہے۔                                       (فتاوی فقیہ ملت، جلد 2، صفحہ 191، شبیر برادرز لاہور)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button