سوال:
ایک آدمی مالدار ہے اس کے پاس سو دو سو بیگھہ کھیت ہے۔ دوسرا آدمی غریب ہے اس کے پاس دس بیگھہ ہے۔ چک بندی کے موقع پر اس مالدار نے غریب کے دس بیگھہ میں سے دو یا تین بسوہ زمین مکاری فریب سے نکال لیا اس کے لیے شرعاً کیا حکم ہے ؟
جواب:
شخص مذکور نے اگر واقعی دوسرے کی زمین لے لی تو اس پر زمین کا واپس کرنا یا قیمت وغیرہ دے کر راضی کرنا فرض ہے اگر وہ ایسا نہیں کرے گا تو سخت گنہگار مستحق عذاب نار ہو گا۔
(فتاوی فیض الرسول،کتاب الربا،جلد2،صفحہ 424،شبیر برادرز لاہور)