ایک آدمی نے گائے کی قیمت یک صد مقرر کر کے دوسرے کو پچاس روپیہ وصول کر کے نصف پر دے دی، وہ گائے مر گئی یا چوری ہو گئی تو کیا پچاس روپیہ اپنے حصہ کا اس مشتری نصف سے لے سکتا ہے یا نہیں؟
جواب:
شرعا اس صورت کا نام شرکت ہے اور شرکت بھی صحیح ہے۔ اور شریک شرعا امین ہے اور امین پر بلا تعدی ضمان نہیں ، تو مشتری نصف پر جو بائع کا شریک اور امین بھی ہے ، ضمان نہیں ۔
(فتاوی نوریہ، جلد 4، صفحہ 138، دارالعلوم حنفیہ فریدیہ بصیر پور، ضلع اوکاڑہ)