سوال:
میرا حصہ مکان جس میں ہم تین بھائی شریک ہیں اگر میں بلا تقسیم کسی اجنبی کو بیچوں تو جائز ہے یا ناجائز؟ اور اگر بھائی خرید لیں تو مجھ کو ان کو اسی قیمت پر جو دوسروں سے ملتی ہے دینے میں کچھ عذر نہیں ہے۔
جواب:
خواہ اجنبی کو حصہ مذکور بیچا جائے خواہ اپنے بھائیوں کو ، یا ایک کو جو اس مکان میں شریک ہیں، اگر معہ زمین مشترکہ بیچا جائے بلا اختلاف جائز ہے کوئی حرج نہیں۔
(فتاوی دیداریہ، صفحہ257، مکتبہ العصر، گجرات)