شرعی سوالات

مسجد کی دکان تصویر بنانے والے کو اجرت پر دیناجائزہے البتہ بہتر ہے نہ دیں

سوال:

مسجد کی دوکان کسی تصویر کھینچنے والے کو دی جاسکتی ہے یا نہیں؟ملخصا

جواب:

اس شخص کو دکان کرایہ پردی جاسکتی ہے مگر یہ کہہ کر نہ دیں کہ اس میں تصویر کھینچے۔اب یہ اس کا فعل ہے کہ تصویر بناتا ہے اور عذاب آخرت مول لیتا ہے پھر بھی بہتر یہ ہے کہ مسجد کے آس پاس خصوصا دکان مسجد کو محرمات سے پاک رکھیں اور ایسے کو کرایہ پر دیں جو جائز پیشہ کرتا ہو۔

 (فتاوی امجدیہ، کتاب الاجارۃ ،جلد3،صفحہ272،مطبوعہ  مکتبہ رضویہ،کراچی)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button