سوال:
تین شخصوں نے مسجد کی مرمت کے لیے چالیس روپے جمعہ کے دن چندہ اکٹھا کیا تھا اور وعدہ کیا تھا کہ کل کام شروع کروا دیں گے لیکن پندرہ دن گزرنے کے باوجو کام شروع نہیں ہوا۔پوچھنے پر کہتے ہیں کہ نہ ہم کام شروع کروائیں گے نہ ہم روپیہ دیں کہ روپیہ ہم نے کھا لیا ہے۔تم سے عدالت کے ذریعہ لیا جا سکے تو لے لینا۔ ان اشخاص کے لیے شریعت کا حکم کیا ہے؟ملخصاً
جواب:
یہ مسجد کے روپے جو ان لوگوں نے مار لیے اس کی وجہ سے شرعا سخت مجرم وغاصب ہیں ۔مسلمانوں پر لازم ہے کہ جائز کاروائی سے ان سے یہ روپیہ وصول کریں اگر مسجد کے روپے دینے سے انکار کریں تو ان سے میل جول ترک کریں ان کاحقہ وغیرہ بند کردیں جب تک اس سے توبہ نہ کریں اور روپے واپس نہ کردیں انھیں برادری میں شامل نہ کریں۔
(فتاوی امجدیہ کتاب الغصب ،جلد3،صفحہ 288،مطبوعہ مکتبہ رضویہ،کراچی)